پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی.
دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 5 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے.
قبل ازیں، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول تھی، تاہم اب سیریز کو مختصر کر دیا گیا ہے. چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر سے اظہار تشکر کیا اور دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا.
بنگلہ دیشی حکومت نے بھی ٹیم کے دورہ پاکستان کی منظوری دے دی ہے، اور سیریز کا نیا شیڈول حتمی شکل اختیار کر چکا ہے. لاہور اور فیصل آباد میں میچز کی میزبانی کی جائے گی، جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم 23 مئی کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے