پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔
پی سی بی نے تبدیل شدہ شیڈول بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو منظوری کے لیے بھیج دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی بورڈ کی منظوری کے بعد نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے کے تحت مہمان ٹیم کو 21 مئی کو پاکستان پہنچنا تھا تاہم اب بنگلہ دیش کی آمد 23 مئی کو متوقع ہے، پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز 3 میچوں تک محدود کردی گئی ہے۔
3 میچوں کی سیریز صرف لاہور میں کھیلی جائے گی، میچز کم ہونے کی وجہ سے فیصل آباد بین الاقوامی میچ کی میزبانی سے محروم رہے گا، ابتدائی طور پر فیصل آباد میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے2 میچز شیڈول کیے گئے تھے۔
تبدیل شدہ مجوزہ شیڈول کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 5 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔