25 مئی کو ’یومِ دوستی پاکستان و افریقہ‘ قرار دیا جائے، سینیٹ میں قرارداد کل پیش کی جائیگی

25 مئی کو ’یومِ دوستی پاکستان و افریقہ‘ قرار دیا جائے، سینیٹ آف پاکستان 22 مئی کو قرارداد منظور کرے گا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر قرارداد کل سینیٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی، سینیٹ اجلاس میں افریقی ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا، یومِ دوستی کا مقصد افریقی ممالک سے دوطرفہ و عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق قرارار کا مقصد پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنا ہے۔