کراچی: پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں عید الاضحٰی 7 جون 2025 کو منائے جانے کا امکان ہے۔
ادارے کے مطابق یکم ذی الحج 29 مئی 2025 کو متوقع ہے، جبکہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو 8 بج کر 2 منٹ پر ہوگی۔
چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی، تاہم ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات انتہائی کم بتائے جا رہے ہیں۔
سپارکو کے مطابق چاند کی رویت کے حوالے سے موسمی اور فلکیاتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پیشگوئی کی گئی ہے۔