چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ سے نواز دیا گیا۔
آرمی چیف سید عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔