پاکستان نے مسجد اقصیٰ سے متعلق اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ سمیت تمام مقدس مقامات کے تقدس کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو چیلنج کرنا ناقابل قبول ہے۔ اسرائیل کے ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ میں اسکول پر حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔ غزہ میں اسکول پر حملے میں بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ اسرائیل کے جنگی جرائم پر عالمی برادری کو بیدار ہونا ہوگا۔ اسرائیل کا احتساب یقینی بنایا جائے، پاکستان فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھےگا۔
ترجمان دفترخارجہ نےکہا ہےکہ فلسطینی ریاست 1967 کی سرحدوں کے مطابق اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنایا جائے۔