مہنگائی کی نئی لہر؟ وزارت خزانہ نے جون کے مہینے کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

وزارت خزانہ نے جون میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا، جس کے مطابق مہنگائی 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ مہنگائی 1.5 سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.28 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ جولائی 2024 سے اپریل 2025 تک مہنگائی کی اوسط شرح 4.73 فیصد رہی۔

اس دوران ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ہوا، جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی دیکھی گئی۔