متحدہ عرب امارات میں پہلی بارمیڈیا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔
اماراتی میڈیاکونسل کے مطابق میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
اماراتی میڈیا کونسل نے بتایا کہ میڈیا مواد کیلئے 20 نئے معیار مقرر کیے گئے، نیا پلیٹ فارم عوامی نگرانی کے لیےجلد متعارف ہوگا۔
اماراتی میڈیا کونسل کے مطابق مقامی مواد کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پیکیجز شامل ہیں جبکہ میڈیا ادارے قائم کرنے کے لیے مخصوص شرائط وضع کی گئی ہیں۔
اس کےعلاوہ نئے میڈیا ریگولیشن سسٹم میں لائسنس منسوخی اور دیگر سخت سزائیں بھی شامل ہیں۔