پاکستان نے عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط کر دیے

پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط کر دیے۔

دفتر خارجہ کے مطابق، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس کنونشن پر دستخط کیے، جس سے پاکستان عالمی ثالثی تنظیم کے بانی ارکان میں شامل ہو گیا۔

اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں چین کے وژن کو سراہا اور کہا کہ پاکستان عالمی تنازعات کے پرامن حل پر پختہ یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے بھارت پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا کہ یہ تنظیم عالمی عدالت انصاف اور دی ہیگ میں قائم اقوام متحدہ کی ثالثی عدالت کے مساوی حیثیت رکھے گی۔