آئی ایم ایف کا بٹ کوائن مائننگ کیلئے بجلی فراہم کرنے پر اظہارِ تشویش، وضاحت طلب

آئی ایم ایف نے بٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلہ پر اظہار تشویش کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے لیے بجلی ٹیرف پر بھی وضاحت طلب کی ہے، اس سلسلہ میں آئی ایم ایف وفد سے بِٹ کوائن مائننگ کو بجلی فراہم کرنے پر ورچوئلی بات چیت ہو گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کرپٹو کرنسی کا اسٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پر بجلی مختص کرنے پر وضاحت مانگی گئی ہے جبکہ وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور ترجمان وزارت خزانہ حکومتی مؤقف دینے سے گریزاں ہیں۔

واضح رہے کہ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے سخت سوالوں کا سامنا ہے، بجلی فراہمی کے اقدام پر آئی ایم ایف کی جانب سے مزید سخت بات چیت کا خدشہ ہے۔