حیدرآباد: عالمی مقابلہ حسن مس ورلڈ 2025 کا تاج تھائی لینڈ کی 22 سالہ حسینہ اوپل سچاتا چوانگسری کے سر سج گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں منعقدہ 72ویں مس ورلڈ مقابلے میں دنیا بھر سے 108 حسیناؤں نے شرکت کی۔ اپنے حسن، ذہانت اور اعتماد سے سب کو متاثر کرنے والی اوپل چوانگسری نے مس ورلڈ کا اعزاز جیت لیا۔
تقریب کے دوران گزشتہ سال کی فاتح، چیک ریپبلک کی کرسٹینا پشکوا نے اوپل کو فاتح کا تاج پہنایا، جبکہ ایتھوپیا کی حسینہ Hasset Dereje Admassu پہلی رنر اپ قرار پائیں۔
