کرکٹ سے باہر ایک اور کہانی: مریم نفیس کا اعظم خان سے پیار بھرا تعلق

معروف اداکارہ مریم نفیس اور کرکٹر اعظم خان کے درمیان دلچسپ تعلقات پر مبنی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نفیس ایک پی ایس ایل میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کر رہی ہیں۔ اسی دوران میزبان نے جب ٹیم میں موجود کھلاڑیوں سے تعلق کے بارے میں پوچھا تو اداکارہ نے خوش دلی سے انکشاف کیا کہ اعظم خان ان کے ’منہ بولے بیٹے‘ جیسے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ، ’’ایک بار میں نے اعظم خان سے کہا کہ تم میرے منہ بولے بیٹے ہو، اور ہم دونوں بہت باتیں کرتے ہیں لیکن کبھی کرکٹ پر گفتگو نہیں کی۔‘‘

دوسری جانب کرکٹر اعظم خان نے بھی مریم کے بیان پر ہنستے ہوئے کہا کہ، ’’ہاں! ہم دونوں بہت پیار بھری باتیں کرتے ہیں۔‘‘

مداحوں نے اس ویڈیو کو سراہا اور دونوں شخصیات کے درمیان اس دوستانہ تعلق کو دلچسپ قرار دیا۔