صبا قمر نے میری جان بچائی: عریقہ حق کا جذباتی انکشاف

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عریقہ حق نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے ایک مشکل مرحلے کا انکشاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک وقت میں شدید ڈپریشن کا شکار رہیں، اور اس مشکل گھڑی میں ان کی فیملی اور شوبز سے جُڑی شخصیات نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

عریقہ حق نے خاص طور پر اداکارہ صبا قمر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صبا نے ان سے عاصم اظہر سے نمبر لے کر رابطہ کیا، اور فون پر انہیں نہ صرف ہمت دی بلکہ پرسکون رہنے کی قیمتی تجاویز بھی دیں۔

عریقہ نے کہا کہ صبا قمر کی باتوں پر عمل کر کے انہیں ڈپریشن سے باہر آنے میں بہت مدد ملی، اور وہ اس پر دل سے ان کی شکر گزار ہیں۔