کراچی: سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، کاروباری ہفتے کے آغاز پر صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اب ایک تولہ سونا 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے میں دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ ہی 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہو کر 3 لاکھ 2 ہزار 726 روپے ہو گئی ہے۔
صرافہ تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں جاری کمی کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی نظر آ رہا ہے، جس سے سرمایہ کار بھی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔