خیبرپختونخوا حکومت نے ماحول دوست اقدام اٹھاتے ہوئے کلائمیٹ ایکشن بورڈ (کیب) بل 2025ء کی منظوری دے دی۔
کلائمیٹ ایکشن بورڈ مالی طور پر خودمختار ہوگا، بورڈ تمام سرکاری محکموں میں ماحولیاتی حکمتِ عملی کی نگرانی اور ہم آہنگی کے لئے کام کرے گا۔
یہ بورڈ ماحولیاتی پالیسیوں کی تیاری، ترمیم، نگرانی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گا، تحقیق اور ماحولیاتی فنڈز اکٹھا کرنے جیسے اہم امور بھی بورڈ کی ذمہ داری ہوں گے، بورڈ کے تحت ایک خصوصی کلائمیٹ ایکشن فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔
کلائمیٹ ایکشن بورڈ، بلین ٹری پراجیکٹ کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کا دوسرا بڑا ماحولیاتی منصوبہ ہے، بلین ٹری پراجیکٹ کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔