پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ پیماؤں کو بڑی خوشخبری دے دی ہے۔
ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع بلند چوٹیوں پر چڑھنے والوں کے لیے کوہ پیمائی ٹیکس میں دو سال کی مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ ترچ میر چوٹی کو پہلی بار سر کیے جانے کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا ہے، اور سال 2025 کو "ترچ میر کا سال" قرار دیا گیا ہے۔
یہ سہولت 2025 سے 2026 تک دستیاب ہوگی اور حکومت کو امید ہے کہ اس سے نہ صرف کوہ پیمائی کو فروغ ملے گا بلکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہوگا۔