یشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے خصوصی ٹیم نے کامیاب کاروائی کے دوران تھانہ فقیر آباد کی حدود سے اغواء ہونے والا تین سالہ کمسن بچہ کو باحفاظت بازبات کرکے اہم کارروائی کے دوران اغواء کار گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ایک کا تعلق پنجاب جبکہ دو پشاور کے رہائشی ہیں ، مرکزی ملزم دلاور ولد شاہد نے افغان کالونی میں گلی میں کھیلتے ہوئے تین سالہ بچہ طفل محمد یوسف کو موٹر سائیکل پر بٹھاکر اغواء کیا تھا، پولیس خصوصی ٹیموں نے جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کے دوران ملوث گینگ کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا جبکہ مغوی بچہ کو باحفاظت بازیاب کرلیا گیا ، بچے کے والدین نے فقیر آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا شکریہ ادا کیا
تفصیلات کے مطابق مدعی رضوان ولد مراد خان سکنہ افغان کالونی نے مورخہ 6مئی 2025کو تھانہ فقیر آبادپولیس کو ماموں زاد طفل محمد یوسف کے اغوائیگی کی رپورٹ کی تھی
اقعہ کا سی سی پی او پشاور قاسم علی خان اور ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاری اور بچہ کی بازیابی کیلئے ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان کی نگرانی میں خصوصی ٹی میں تشکیل دی
خصوصی ٹیموں نے اغواء کار گینگ کا سراغ لگا کر ملوث ملزمان دلاور ولد شاہد بھٹی ، شاہد بھٹی ولد محمد رفیق ساکنان آر اے بازار پشاور اور محمد عتیق الرحمان ولد عبد الرحمان سکنہ سرگودھا کو گرفتار کرکے مغوی بچہ طفل محمد یوسف ولد عا بد سکنہ افغان کالونی کو بحفاظت بازبات کرالیا ، کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا ہے، گرفتار گینگ سے مزید تفتیش جاری ہے
شیر خوار بچہ کے والدین نے بروقت کاروائی پر فقیر آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پشاور پولیس کا شکریہ ادا کیا