بنوں: صوبائی وزیر پختون یار کے حجرے پر چھاپہ مارا گیا جہاں ایٹا کے تحت منعقدہ اساتذہ کی بھرتیوں کے امتحان کے پرچے مبینہ طور پر حل کیے جا رہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر محمد فہیم کی خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز خان نے پولیس کے ہمراہ صبح 9:30 بجے چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران نہ صرف آج کے پرچے اور جوابی شیٹس برآمد ہوئیں بلکہ ایک لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور پرنٹر بھی ضبط کیا گیا۔
پولیس نے موقع سے 10 افراد کو گرفتار کر لیا، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایٹا حکام کو بھی واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امتحانی نظام میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔