گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ثُںٰ کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد – اخباری صنعت کی ترقی کی امید!"

پشاور (3 مئی 2025) – کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (CPNE) کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دلی مبارکباد دی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے نو منتخب صدر کاظم خان اور دیگر مرکزی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ طاہر فارق (چیئرمین، CPNE خیبر پختونخوا) اور عدنان ظفر (صدر، CPNE خیبر پختونخوا) کو خصوصی طور پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا:"امید ہے کہ CPNE کی نئی قیادت اخباری صنعت کے فروغ اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گی۔"

گورنر کنڈی نے پرنٹ میڈیا کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا کردار معاشرتی ترقی میں ناقابلِ فراموش ہے۔