پشاور – وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (CPNE) کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والی نئی قیادت کو دلی مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے صدر کاظم خان، نائب صدر عدنان ظفر، جائنٹ سیکریٹری اور کمیٹی چئیرمین طاہر فارق کو ان کی شاندار کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ،"اخباری صنعت کے کارکنان ہم سے بہت سی امیدیں رکھتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ نئی کابینہ ان پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے
انہوں نے مزید کہا کہ سی پی این ای نے ملک میں صحافت اور پرنٹ میڈیا کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔
"ڈیجیٹل میڈیا کی تیز رفتار ترقی کے باوجود پرنٹ میڈیا آج بھی اہمیت رکھتا ہے۔"
وزیر اعلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا کی آزادی کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔