دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس جوان عمران اللّہ شہید: نماز جنازہ پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس جوان عمران اللّہ شہید ہوگئے۔

بنوں۔ شہید پولیس اہلکار عمران اللہ  کی نماز جنازہ پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔۔

بنوں ۔ جنازے میں ڈی آئی جی بنوں سجاد خان ، ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی ، سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکاران کی شرکت۔

بنوں ۔ دو دن پہلے حدود تھانہ ڈومیل چشمی کے مقام پر دھشتگردوں اور سی ٹی ڈی پولیس بنوں کے درمیان فائرنگ ہوئی تھی۔

بنوں ۔ شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی ایک زخمی ، دو دہشت گرد بھی ہلاک ہیں۔