پشاور (سٹاف رپورٹر) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں 18 خواتین افسران کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ان تقرریوں میں 12 خواتین کو سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر (SDEO) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عالیہ شمس کو ڈگر بونیر، نرگس ایوبی کو مستوج بونی، صائمہ عندلیب کو پھل ہنگو، شافیہ جبین کو بحرین سوات، زبیدہ خان کو غزنی خیل لکی مروت اور رینا مہرین کو میریان بنوں میں SDEO تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر حلیمہ بی بی، انیلا حجاب، حفصہ جدون، نبیلہ سندس، نوسین حبیب، عائشہ حبیب، صدیقہ بی بی، طاہرہ فاطمہ، سدرہ نذیر، سعدیہ سیم اور عذرہ بی بی کو مختلف اضلاع میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
یہ تقرریاں تعلیمی نظام میں خواتین کی شمولیت اور انتظامی کردار کو فروغ دینے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہیں۔
