پشاور (خبر نگار خصوصی) حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے میں بڑے پیمانے پر اہم انتظامی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے 29 اعلیٰ افسران کے تقرر اور تبادلے کر دیے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متعدد اعلیٰ عہدوں پر نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں جن میں کمشنر ہزارہ، چیئرمین صوبائی معائنہ ٹیم، سیکریٹریز، ڈائریکٹرز اور دیگر شامل ہیں۔
سیکریٹری اوقاف عادل صدیق کو ممبر سروس ٹربیونل، گریڈ 21 کے افسر خیام حسن خان کو چیئرمین صوبائی معائنہ ٹیم، اور منظور احمد کو ڈی جی پاکستان فاریسٹ انسٹی ٹیوٹ مقرر کیا گیا ہے۔ عنایت وسیم کو سیکریٹری اوقاف، جبکہ خالد الیاس کو سیکریٹری ایکسائز تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح فیاض علی شاہ کو کمشنر ہزارہ، محمد نادر خان رانا کو اسپیشل سیکریٹری پلاننگ، اور عبدالباسط کو اسپیشل سیکریٹری ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے۔ متعدد دیگر افسران کو بھی مختلف شعبوں میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
یہ اقدامات صوبائی گورننس کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
