اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی قیادت میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے عمران خان کو پیٹرن انچیف مقرر کر دیا ہے.
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران اس فیصلے کی تصدیق کی اور بتایا کہ احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے.
علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا میں گورننس کے معاملات پر توجہ دیں گے، جبکہ بیرسٹر گوہر بطور چیئرمین سفارتی رابطوں کی ذمہ داری نبھائیں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہائیکورٹ میں پارٹی کے کیسز کی پیروی بھی کریں گے.