پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ شملہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے اور ایل او سی پر 1948 والی پوزیشن بحال کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے، جو اس کا اصل اسٹیٹس تھا۔
خواجہ آصف نے وضاحت کی کہ شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان تھا، جس میں ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق شامل نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے اقدامات کے باعث شملہ معاہدے کی حیثیت ختم ہو گئی ہے، اور اب پاکستان 1948 کی پوزیشن پر واپس آ گیا ہے۔