جوانی برقرار رکھنے کے لیے جاپانی مردوں کے حیران کن طریقے

جاپان میں زیادہ سے زیادہ مرد سخت طرز زندگی اپنا رہے ہیں تاکہ عمر بڑھنے کے باوجود جوان نظر آئیں۔

33 سالہ اکی نے ایک دہائی قبل اپنی ظاہری شکل پر توجہ دینا شروع کی جب اس کے باس نے اس کے گرتے بالوں پر تبصرہ کیا۔

اس نے روزانہ سن اسکرین کا استعمال، تمباکو نوشی ترک، رات دیر تک جاگنے کی عادت ختم، ورزش کو معمول بنایا اور بیوٹی سیلون جانا شروع کیا۔

اکی کا کہنا ہے کہ اس کی جلد اب بھی 10 سال پہلے جیسی جوان نظر آتی ہے، اور لوگ اس کے ساتھ بہتر سلوک کرنے لگے ہیں۔