جنگل سے بازار تک: بھوکے ہاتھی نے کریانہ اسٹور میں ’لنچ‘ کر لیا

تھائی لینڈ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب کھاو ی نیشنل پارک سے ایک بھوکا ہاتھی باہر نکل کر ایک اسٹور میں گھس گیا۔

ہاتھی نے دکان میں موجود چاول، کیلے اور سینڈوچ سمیت کئی اشیاء کھائیں اور جاتے ہوئے کچھ پیکٹس بھی اپنی سونڈ میں اٹھا کر لے گیا۔

نیشنل پارک کے رضاکاروں نے اسے بھگانے کی کوشش کی، مگر وہ ناکام رہے۔ دکان کو نقصان پہنچا، لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔