پشاور سمیت مختلف علاقوں میں افغان مہاجرین کی عید کی تقریبات جاری

خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں، جہاں مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

سعودی عرب، امارات سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے، جبکہ کراچی میں بوہری برادری نے نماز عید ادا کی اور قربانی کی۔

پشاور کے حیات آباد، بورڈ بازار، کارخانو مارکیٹ، شمشتو کیمپ اور ناصر باغ میں افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے مطابق عید کے موقع پر جامع صفائی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت عیدگاہوں، عوامی مقامات اور قربانی کے لیے مختص کردہ مقامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے