کراچی: ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر سلیم کریم انہیں کئی سال تک شادی کے لیے مناتے رہے۔
ماہرہ خان نے ندا یاسر کے عید مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی رومانوی شخصیت اور شوہر کی شرمیلی طبیعت پر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ سلیم کریم کیمرے کے سامنے آنے سے گریز کرتے ہیں، اور جب وہ لندن میں ان کے ساتھ گئے تو ہر کسی نے انہیں پہچان لیا، جس کے بعد انہوں نے تقریبات میں جانا کم کر دیا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں زیادہ تبدیلیاں نہیں آئیں، اور یہ ان کی دوسری عید الاضحیٰ ہے جو وہ شادی کے بعد منا رہی ہیں۔