سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس، قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز کے بعد مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سولر پینل کی قیمت میں 3200 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ فی واٹ 30 روپے والا سولر پینل 35.5 روپے فی واٹ ہو گیا ہے.

دوسری جانب لاہور سولر ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سولر انڈسٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے.

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کے درمیان مسابقت میں برابری کو یقینی بنانے کے لیے یہ ٹیکس ضروری ہے، تاکہ پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی صنعت کو فروغ دیا جا سکے.