سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ، خریدار پریشان

پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور فی تولہ سونا 356,900 روپے تک پہنچ گیا ہے.

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دس گرام سونا 3,430 روپے مہنگا ہو کر 305,984 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے. عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 3,370 ڈالر تک پہنچ گیا.

دوسری طرف چاندی کی قیمت 3,745 روپے فی تولہ برقرار رہی. ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب اور معاشی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں.