چین میں بینکوں پر پابندی، نئے کسٹمرز کو گڑیائیں دینے کا سلسلہ بند

چین میں بینکوں کی تشہیری حکمت عملی پر نئی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کے تحت نئے گاہکوں کو گڑیائیں یا دیگر تحائف دینے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ پنگ آن بینک نے اپنی پروموشن میں Labubu گڑیائیں بطور تحفہ دی تھیں، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

تاہم، نیشنل فائنینشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن (NFRA) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بینکوں کو غیر ضروری تحائف دینے سے روک دیا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام بینکوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور منافع میں کمی کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔