بیٹے کا والدین پر مقدمہ! جھوٹ بول کر دوسرے ملک لے جانے کا الزام

برطانیہ میں ایک عجیب و غریب معاملہ پیش آیا ہے جہاں ایک 14 سالہ لڑکے نے اپنے والدین کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا کیونکہ انہوں نے اسے دھوکہ دے کر گھانا بھیج دیا۔

بیٹا مارچ 2024 میں اپنے والدین کے ساتھ گھانا گیا تھا۔ لندن میں اسے یہ بتایا گیا تھا گھانا میں کوئی قریبی رشتہ دار بیمار ہے، اس کی عیادت کیلئے جارہے ہیں حالانکہ دراصل والدین چاہتے تھے کہ وہ لندن کی "خراب ماحول" سے دور ہو رہے ۔

گھانا میں اسے جاتے ہی مقامی بورڈنگ اسکول میں داخل کر دیا گیا، جہاں سے اسے واپس آنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔

بیٹے نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن فروری 2025 میں ہائی کورٹ نے والدین کے حق میں فیصلہ دیا کہ والدین کا  موقف ٹھیک ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو لندن کے "خراب ماحول" سے بچانا چاہتے تھے ۔

تاہم رواں ماہ 2025 میں اپیل عدالت نے یہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور معاملے کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا۔ عدالت نے اپنے نوٹ میں کہا کہ  ہائی کورٹ نے لڑکے کے جذبات اور خواہشات کا درست طور پر خیال نہیں رکھا، جبکہ لڑکے نے خود عدالت سے مدد مانگی۔