پشاور کے چڑیا گھر میں 2چیتوں کے درمیان لڑائی، ایک ہلاک

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاورمیں واقع چڑیا گھر میں دوچیتوں کی لڑائی کے دوران ایک مادہ چیتاہلاک ہوگئی۔

  دونوں چیتوں کے مابین لڑائی میں شدت کے باعث دونوں کو جدا کرنامشکل ہوگیا ٗ زخمی مادہ چیتے کو فوری طبی امدادفراہم گئی تاہم جانبرنہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور چڑیا گھر میں منگل کے روز دوچیتوں کے مابین لڑائی ہوگئی اوردونوں چیتوں نے  ایک دوسرے کوپنجے مارتے ہوئے زخمی کر دیا جبکہ چیتوں کے مابین لڑائی اتنی شدیدتھی کہ انتظامیہ انہیں چھڑانے میں ناکام ہوگئی اورانہیں چھڑانامشکل ہوگیاتھا۔

لڑائی کے دوران مادہ چیتاشدیدزخمی ہوگئی جسے طبی امدادبھی فراہم کی گئی تاہم بعدازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔