پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کووڈ۔19 ویکسین سب کو فراہم کیا جائے اور اسے دنیا بھر میں بلا تفریق تقسیم کیا جائے۔
ا قوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے گروپ آف 77 اور چین کے سالانہ وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وبا کی وجہ سے تباہ شدہ معیشتوں کی از سر نو تعمیر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے اور ملک میں جولائی کے بعد پہلی مرتبہ 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے جو جولائی کے بعد سے سب سے زیادہ تعداد ہیں۔