پشاور:بچپن میں ورزش کرنے والے بچے بڑھاپے میں ہڈیوں کے ٹوٹنے سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔
یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے‘سکین یونیورسٹی ہسپتال کی 6 سال تک جاری رہنے والی تحقیق کے مطابق بچپن سے ہی جسمانی سرگرمیاں جیسے ورزش موٹاپے کے خلاف تو اہم ہے ہی‘ مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ ہڈیوں کو بھی تاعمر محفوظ رکھتی ہے۔