ملک میں کورونا کیسز: دن بہ دن اضافہ،مزید 19 جاں بحق، 2128 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 2128 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 19 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 2 ہزار128 کیسزاورمزید 19 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کےفعال کیسز کی تعداد 28 ہزار48 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار32 اورمجموعی اموات کی تعداد 7160 ہوگئی جبکہ اب تک کورونا سے متاثر3 لاکھ 23 ہزار824 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔