سورج کی کرنیں موٹاپا کم کرنے میں مددگار 

پشاور:سورج کی روشنی موٹاپا بھگانے کا ایک آسان اور سستا علاج ہے۔

 سائنسی رسالے ڈائی بیٹیک جرنل میں شائع ہونے والی ریسرچ کے مطابق سورج کی روشنی میں بیٹھنے سے ہماری جلد وٹامن ڈی پیدا کرتی ہے، جس سے خون میں وٹامن ڈی”حیاتین“ کا اخراج ہوتا ہے‘ لیکن حیرت کی بات یہ تھی کہ حیاتین اس کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کرتی۔

چوہوں پر کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا کہ سورج کی الٹرا وائلٹ ریز سے بھوک کم لگتی ہے‘جبکہ وزن میں اضافے کی رفتار بھی سست پڑجاتی ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی روشنی میں رہنے‘بہت ساری ورزش‘صحتمند خوراک سے بچوں میں موٹاپے کے عمل کو شروع ہونے سے روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔