پنجاب ،نومولود کو  پہلا حفاظتی ٹیکہ نہ لگوانے پر پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنیکا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے نومولود کو  پہلا حفاظتی انجیکشن نہ لگوانے پر پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف سے تمام سرکاری ہسپتالوں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں اور ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ہسپتال انتظامیہ حفاظتی ٹیکوں کے بعد ہی والدین کو برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرے گی اور امیونائزیشن پراسیس کو مانیٹر کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 17 سے 25 نومبر تک ٹیچنگ ہسپتالوں میں جا کر چیکنگ کرے گی جس میں گنگا رام، لیڈی ایچی سن، سروسز، جنرل اور شیخ زید اسپتال کو چیک کیا جائے گا۔