گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی

دبئی:گوادرکرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سمیت دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی۔

آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر پر سحر انگیز گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کی ہیں اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر سب کو چیلنج بھی دیا ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی اور خوبصورت اسٹیڈیم ہے تو اس کی تصاویر کو سامنیلایا جائے۔

آئی سی سی کے اس چیلنج کے بعد فینز کیپ ٹاؤن سمیت دوسرے اسٹیڈیمز کی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔

 گزشتہ روز گوادرمیں کارریلی کی نمائش کے ساتھ کرکٹ میچ کی بھی تصاویر وائرل ہوئیں تو اس کی دھوم مچ گئی ہے۔

پاکستان میں سکیورٹی حالات میں بہتری کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پاکستان پسندیدہ ترین ملک بنتا جارہا ہے۔