اسلام آباد:پاکستان سپرلیگ کے چھٹے سیزن میں تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 25فیصدسٹیڈیم بھرا جائے گا۔
سیمی فائنل اور فائنل کیلئے 50فیصد تک تماشائیوں کو اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔شائقین کوسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کا حتمی اعلان کل بدھ کوہوگا۔
حکومت کی جانب سے اجازت ملنے اور حتمی فیصلے کے بعد پی ایس ایل سیزن 2021میں شائقین کرکٹ کو اپنے پسندیدہ کرکٹرز سٹیڈیم میں بیٹھ کر ان ایکشن دیکھنے کا موقع ملے گا۔
پی ایس ایل6فروری اور مارچ میں کھیلا جائے گا جس کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ 37غیرملکی کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے ہیں۔
پلاٹینیم کیٹگری کی پہلی پک میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے وائلڈ کارڈ پر فاسٹ باؤلر حسن علی کا انتخاب کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈیٹرز نے مایہ ناز ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل اور ٹام بینٹن، لاہور قلندرز نے افغانستان کے کپتان راشد خان، پشاور زلمی نے ڈیوڈ ملر، اور ملتان سلطانز نے کرس لین کو پلاٹینیم کیٹگری میں چنا تھا۔
ڈائمنڈ کیٹگری میں اسلام آباد نے لوئس ریگری، پشاور زلمی نے مجیب الرحمان اور شیرفین ردرفوڈ، اور کراچی کنگز نے محمد نبی اور ڈین کرسٹن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
اس کے علاوہ گولڈ کیٹگری میں اسلام آباد نے فل سالٹ، لاہور نے سمتھ پٹیل، زلمی عماد بٹ کوئٹہ نے عثمان شنواری اور کراچی نے چیڈوک والٹن کا انتخاب کیا۔