جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان

ڈھاکہ:جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جوکہ یکم سے 10جولائی تک بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا۔

جونیئر ایشیاکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 10ٹیمیں شرکت کریں گی جس کے تمام میچز مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق ایک دن میں 4 میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے لیے 10ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، کوریا، بنگلہ دیش اور چائنیز تائپے جبکہ گروپ بی میں ملائیشیا، جاپان، چین، سنگاپور اور ازبکستان شامل ہے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 4جولائی کو ہوگا۔

جونیئر ایشیا ہاکی کپ گزشتہ سال دسمبر میں شیڈول تھا جو کرونا وائرس وبا کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔