5فروری کشمیر ڈے پر پاک بھارت مکس مارشل آرٹس کی بڑی فائٹ شیڈول

سنگاپور:کشمیر ڈے پر پاک بھارت بڑی فائٹ شیڈول ہو گئی ہے۔

 پاکستانی فائٹر پہلی مرتبہ ون چیمپئن شپ کی فائٹ لڑے گا۔ ان کا مقابلہ بھارتی فائٹر سے ہوگا۔

پاکستان کے مکس مارشل آرٹس فائٹر احمد ولورین نے اپنی فائٹ کو کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 معروف کرکٹر شعیب اختر نے احمد ولورین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق لیجنڈ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ انھیں اس بات کا قوی یقین ہے کہ احمد ولورین پہلے راؤنڈ میں بھارتی فائٹر کو ہرا دے گا۔ احمد فائٹ جیت کر آیا تو ایئرپورٹ پر اسے لینے خود جاؤں گا۔