بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں، تھوڑا صبر تو کرو، مریم نواز

اسلام آباد:  نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے استعفے ایماندار بندے جیسے نہیں ہوں گے کہ سپیکر بلائے تو غائب ہو جاؤ، بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں، تھوڑا صبر تو کرو۔

منگل کو نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز  نے سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی  مشروط استعفیٰ ٰدینے کے بیان پر کہا کہ ہمارے استعفے ایماندار بندے جیسے نہیں ہوں گے کہ سپیکر قومی اسمبلی بلائے تو غائب ہو جائے۔

 انہوں نے کہا کہ سڑک پر کھڑے ہو کر صبح و شام اسمبلیوں کو گالیاں دیتے رہو اور پھر اسی اسمبلی میں آ کر بیٹھو اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی وصول کرلو۔

 مریم نواز شریف نے کہا کہ بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں، تھوڑا صبر تو کرو۔