ن لیگ کا نوازشریف سے دوبارہ پارٹی صدارت سنبھالنے کا مطالبہ

ن لیگ نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے دوبارہ پارٹی صدارت سنبھالنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں قراردار پیش کی اور منظور کی گئی ، نوازشریف کو ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا اور ن لیگ کی صدارت سے ہٹایا گیا تھا۔پارٹی کارکنان کی خواہش ہے کہ نوازشریف دوبارہ پارٹی صدارت سبنھالیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں نوازشریف دوبارہ پارٹی کی قیادت کریں۔ مسلم لیگ ن دوبارہ مقبولیت اور اپنا مقام حاصل کرے گی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں الیکشن سے پہلے اور بعد کی سیاسی صورتحال پر تجاوز دی گئیں ،تمام تجاویز قیادت کے سامنے پیش کی جائیں گی ،چین سے واپسی کے بعد نوازشریف کے سامنے تمام تجاویز رکھی جائیں گی۔

مزید بولے کہ وزیراعظم ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ، آج کے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کی کوششوں کی تائید کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کو دور کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔آج کے اجلاس نے مریم نواز کی کوششوں کو سراہا ہے۔