پاکستان: شادی کی تقریب میں 'ارطغرل غازی تھیم' پر رقص کی ویڈیو وائرل

شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر رکھا ہے اور اب شادیوں میں بھی ارطغرل غازی تھیم پر  رقص کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو  سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شادی کی تقریب میں ارطغرل غازی تھیم پر رقص کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوانوں کے گروپ نے ارطغرل غازی ڈرامے کے کرداروں کی طرح قبائلی لباس پہنا ہوا ہے اور ان کے ہاتھوں میں تلوار یں بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے حوالے سے صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل بھی سامنے آ رہے ہیں۔

متعدد صارفین کی جانب اس رقص کی تعریف کی جا رہی ہے جبکہ چند صارفین اس کا مذاق بھی اڑا  رہے ہیں۔