پی ٹی آئی کے ناراض ارکان رابطے میں ہیں، پی ڈی ایم خیبر پختونخوا کا دعویٰ 

 

 پشاور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) خیبر پختونخوا نے سینٹ الیکشن کے لئے مشترکہ طور پر چار امیدوار میدان میں اترنے کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیاکہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں کیونکہ وہ اپنی پارٹی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔

مفتی محمودمرکزپشاورمیں اجلاس کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے صوبائی امیر مولاناعطاءالرحمن، پی پی کے صوبائی صدر انجنئیرہمایوں خان،اے این پی کے جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک، ن لیگ کے رہنماءڈاکٹرعباداللہ خان، پی پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت ایوان بالا کی نشستو ں کی تقسیم تعین کرے گی۔

پی ڈی ایم قائدین نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اسلام آباد کی طرف 26مارچ کے لانگ مارچ میں بھرپوطریقے سے شریک ہونگے، حکومت کوگرائے جانے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ 

ان کا کہنا تھاکہ سینٹ الیکشن میں خیبرپختونخوااسمبلی میں نمائندگی رکھنے والی چاروں پارلیمانی پارٹیوں کوسینٹ کی ایک، ایک سیٹ دینگے تاہم یہ فیصلہ مرکزی قیادت کریگی کہ کونسی سیٹ کس پارٹی کوملے گی۔ 

ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی منشاءسے سینٹ الیکشن سے متعلق ویڈیو 
وائرل کی گئی، پی ٹی آئی ارکان نے الزام لگایاکہ یہ سپیکرہاﺅس کی ویڈیو ہے، اس وقت کے سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر اوراس وقت کے وزیراعلی پرویز خٹک ملوث ہیں اس لیے پرویز خٹک اوراسد قیصرکوعہدوں سے مستعفی ہوجاناچاہیے۔ 

انہوں نے حکومتی تحقیقاتی کمیٹی کومستردکرتے ہوئے کہا کہ اور جوڈیشل یا پارلمانی تحقیقاتی کمیٹی دینی چاہیئے۔ ویڈیو کافرانزک آڈٹ ہوناچاہیے۔