کراچی: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو نائب کپتان مقرر کردیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کپتانی سہیل اختر کررہے ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے نائب ہوں گے۔
لاہور قلندرز کے ثمین رانا نے کہا ہے کہ قلندرز نے ہمیشہ نوجوان کرکٹرز کو ڈویلپ کیا ہے، شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ سوچ کا عکاس ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لئے کووڈ 19 کی صورتحال میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے این سی او سی نے 20 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیمز میں آنے کی اجازت دی ہے۔
دوسری طرف گزشتہ روز دوسرے روز بھی پشاور زلمی کی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔