استاد کی اپنی سٹودنٹس کو ناچتے ہوئے پڑھانے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

طالبِ علموں کی آن لائن کلاسز پر جہاں میمز کے انبار لگے وہیں کچھ سنجیدہ نوعیت کی چیزں بھی سامنے آئیں جنھوں نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا کی زینت بننے والی ایک دلچسپ ویڈیو ہے جس میں ایک استاد جان فشانی کے ساتھ بچوں کو نظم پڑھا رہے ہیں۔

اپنا سوفیصد کردار ادا کرتے ہوئے استاد اپنے کنڈرگارٹن کے بچوں کو نظمیں خود پڑھ کر اور ڈانس کرتے ہوئے یاد کروارہے ہیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ استاد کے ساتھ اتنی ہی گرم جوشی کے ساتھ یہ بچے نظم کو دہرا رہے ہیں۔

آن لائن کلاسز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شاید ایسا منظر دیکھنے والوں کے لیے حیران کن ہو۔

ویڈیو شیئرنگ سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹک ٹاک پر شیئر ہوئی استاد کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔