کورونا نے ہسپتالوں کی قسمت بدل دی  

 

پشاور: محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کیسوں میں اضافے کے پیش نظر اضلاع کے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کی سہولیات بڑھانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے۔

ڈی جی ہیلتھ حکام کے مطابق پشاور کے ہسپتالوں مےں بڑھتے ہوئے مریضوں کے باعث اضلاع کے ہسپتالوں میں آئی سی یو اورایچ  ڈی  یوسہولیات بڑھانے کے ہنگامی انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

بونیر ہسپتال میں 4 بستروں کا آئی سی یو اور 10بستروں کاایچ  ڈی یو قائم دیئے گئے ‘لیڈی ریڈنگ ہسپتال  کو سہولیات بڑھانے کے لئے آلات فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال مردان میں 80بستروں کا کوروناوارڈ قائم کردیئے گئے ہیں‘اضلاع کے ہسپتالوں کو 1300 آکسیجن سلنڈر فراہم کر دیئے گئے ہیں جن میں سے 800 این ڈی ایم اے نے فراہم کئے ہیں جبکہ 500محکمہ صحت نے خریدے ہیں تاکہ ہسپتالوں میں آکسیجن کا بحران پیدا نہ ہو۔